فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت فراز کے نام سے ہوئی ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ گومازی کراس پہ فورسز کے فائرنگ سے دو نوجوان جانبحق ہوگئے ۔
علاقائی زرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ رات ہی ان دو نوجوانوں کو قتل کیاتھا ۔
تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی
دوسری جانب اسی علاقے میں فورسز ،مقامی سرکاری ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات موجود ہے ۔
تاہم ابھی تک مسلح جھڑپ کی تصدیق سرکاری طور پر نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے اس بارے کوئی بیان تاحال جاری کیا ہے ۔