کیچ: کرش سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

156

ضلع کیچ میں سی پیک منصوبوں کو کرش سپلائی کرنے والے گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں گوادر شہر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے اور سی پیک و دیگر منصوبوں کو کرش سپلائی کرنے والی پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دیہات میں کرش پلانٹ کے گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ کرش پلانٹ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے، سی پیک و ان کے دیگر سامراجی منصوبوں کو کرش سپلائی کر رہا ہے۔ حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ قابض ریاست کے کسی بھی منصوبے میں معاون و مدد گار بلوچ قومی جہد آزادی کے دشمن تصور کیئے جائیں گے اور وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے۔

انہوں نے کہا یہ حملہ بھی ان تمام افراد اور ٹھیکداروں کے لیے تنبہیہ ہے کہ وہ قابض ریاستی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریزکریں، بصورت دیگر وہ اپنے ہر قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔