کیچ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

117

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں سگک کے مقام پر پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سولو عرف رگو ولد دوستو سکنہ کولواہ سکگ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں سے رہا ہے اور کچھ عرصے قبل فورسز کے سامنے سرینڈر کرچکا تھا۔