کیچ: فورسز ہاتھوں 7 افراد حراست بعد لاپتہ

270
File Photo

فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو حراست میں لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے  سات افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، کوھاڑ میں سرچ آپریشن کے دوران سات افراد کو حراست میں لیا۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی نمائندے کو بتایا کوھاڑ کے علاقے میں فورسز نے ہیبتان ولد عبدی، نیاز ولد قادر داد، راشد ولد دلمراد، مہران ولد رسول بخش، عزت ولد خورشید، حمید ولد شاداد اور صدیق کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پے منتقل کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

واضح رہے ضلع کیچ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب کئی افراد کے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے کی خبریں رپورٹ ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے دعوے کیئے جارہے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظمیوں کی جانب سے کمیشن کے دعووں کر مسترد کیا جاچکا ہے۔