کیچ: فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

129

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کیمپ کو کیچ کے علاقے زامران میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہے۔

فورسز ذرائع کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ماضی میں مذکورہ علاقے میں فورسز پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔