کیچ: فوجی آپریشن جاری، گرفتاریوں کی اطلاع

164

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فوجی آپریشن جاری، گرفتاریوں کی اطلاعات ہے۔

تفصیلات کے مطبق تمپ کے علاقے آسیا آباد، کوہاڑ، نظر آباد اور کلبر شاآب کے مقام پر فورسز کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے جس کے دوران گھروں پر چھاپے مارکر تلاشی لی جارہی ہے جبکہ 3 افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہے تاہم مذکوہ افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز تمپ میں آسیاباد کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک گشتی ٹیم پر گھات لگا کر نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔