کینیڈا میں سیلاب سے ہزاروں گھروں کو نقصان، متعدد افراد لاپتہ

135

کینیڈا میں سیلاب سے 2 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان، کئی افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، فوج نے سیکڑوں افراد کو بچالیا، ہزاروں رضا کار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبک میں سیلاب نے تباہی مچادی، بیشتر علاقہ زیر آب آگیا، دو ہزار سے زائد مکانات کو نقصانا پہنچا جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کیوبک میں 600 فوجی اور ہزاروں رضا کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبک میں کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔