کوئٹہ :ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق

184

دو موٹرسائیکلوں کے آپسی ٹکراؤ کے باعث دو افراد موقع پر جانبحق ہوگئے-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر میں موٹرسائیکل حادثے میں 2 افراد جانبحق ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بلبلی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آنے والی دوسرے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی –

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد جانبحق ہوگئے جنہیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر انکی شناخت اعجاز احمد ولد محمد حسین اور بلال ولد نیاز احمد کے ناموں سے ہوئی-

جانبحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے بتایا گیا ہے –