کوئٹہ: نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

265

لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحومت کوئٹہ سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے پہاڑ کے دامن سے ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں مزید 12 لاشوں کو لاوارث قرار دیکر دفن کردیا گیا

لاش پر تشدد کے نشانات ہے جبکہ ایدھی رضاکاروں نے میت کو شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوتی رہتی ہیں، جن میں سے بیشتر کو ناقابل شناخت ہونے کے سبب لاوارث قرار دیکر دفنایا دیا جاتا ہے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم اور مختلف قوم پرست تنظیموں کا الزام ہے کے یہ لاشیں ان افراد کی ہیں جو فورسز کے ہاتھوں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔