کوئٹہ : مسافر بس الٹنے سے دو افراد جانبحق

233

کوئٹہ کے قریب کچلاک میں مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  کچلاک میں زیارت روڈ پر ملتان سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث خاتون سمیت 2 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو نے حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالغنی اور بی بی حاکمیے کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کی میتوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے زخمیوں میں سے 8 کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔