کوئٹہ: مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جانبحق

97

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر ڈیزل لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار شخص علی خان سکنہ کچلاک جانبحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ، ہزارہ ٹاؤن میں دو کمسن لڑکوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں خنجر کے وار سے 12 سالہ محمد رمضان ولد محمد اسحاق قوم ہزارہ جانبحق ہوگیا۔