کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ

223
آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب، قلات، خضدار سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ جبکہ بجلی غائب ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کئی اضلاع میں بجلی غائب ہوگئی۔

کوئٹہ اور ژوب میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈسبی اور نصیر آباد میں درجہ حرارت 38، گوادر میں35 ڈگری سیبٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ،ژوب،قلات،خضدار سمیت چند ایک اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔