کوئٹہ: خاتون پولیو وركر كی قتل كے خلاف مظاہرہ

149

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق وویمن ڈیمو كریٹک فرنٹ اور پروگریسیو یوتھ كے تحت كوئٹہ پریس كلب كے سامنے چمن میں خاتون پولیو وركر كی قتل كے خلاف مظاہرہ كیا گیا۔

مظاہرین نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے كہا كہ پولیو وركرز انسانیت كو بچانے كے لئے كام كررہے ہیں لیكن ان كی اپنی جان تک محفوظ نہیں، حكومت پولیو وركرز كو سیكیورٹی فراہم كرے اور ان كی ملازمتیں بھی مستقل كی جائیں۔

واضح رہے چمن کے علاقے میرال زئی کونسل میں گذشتہ روز پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ورکر جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔