کوئٹہ: تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 8افراد زخمی

175

تیز رفتار مسافر بس کوئٹہ مغربی بائی پاس کے قریب الٹ گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کراچی سے چمن جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے سبب کوئٹہ کے مغربی پاس کے قریب الٹ گئی ۔

بس کے الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئیں ۔

زخمی افراد کو ایدھی سروس کے رضا کاروں نے قریبی ہسپتال بی ایم سی منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک طرف جہاں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں وہی دوسری جانب ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی حادثات کا اہم سبب گردانا جاتا ہے ۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی رش کو کنٹرول کرنے کےلئے گذشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان جمال کمال نے منگیچر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلے سال سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا۔