کوئٹہ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، پولیس پر فائرنگ و پتھراؤ

127

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران پولیس فائرنگ اور پتھراؤ کی گئی۔

اے سی سٹی تجاوزات ثانیہ صافی کے مطابق خروٹ آباد کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران با اثر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پر فائرنگ کی اور پتھراؤ کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ خروٹ آباد کے علاقے لالا بادیزئی میں لوگوں نے غیر قانونی طورپر زمینوں پر قبضہ کیا ہواہے اور انتظامیہ پر حملے میں سیاسی جماعت کے سابق ناظم ولی جان ملوث ہے۔

اے سی سٹی کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے اور پولیس ایگل اسکواڈ کے موٹرسائیکل بھی جلادی گئی۔