ڈیرہ مراد جمالی: ریل گاڑی کی زد میں آکر فورسز اہلکار ہلاک

113
ضروری کاروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کوئٹہ سے لاہورجانے والی اکبر ایکسپریس کی ذد میں آکر ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب اوچ پاور کے سامنے ریلوے ٹریک کی سیکورٹی پر معمور ایف سی 55ونگ ایم آر کوہلو کے لائنس نائیک محمد ایوب ریلوے ٹریک کی پیٹرولنگ پر تھے کہ کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرین اکبر ایکسپریس کیزد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ایف سی اور پولیس کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لائنس نائیک محمد ایوب کی لاش کو سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ان کے آبائی علاقے لکی مروت روانہ کردی گئی ۔