ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

111

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

دھماکے میں ابتدائی طور پر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہیں۔
پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیق کے بعد ہی بتایا جا سکے گا کہ دھماکہ کس چیز کا تھا۔