ڈیرہ مراد جمالی بم حملہ جبری گمشدگیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے – سرباز بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے قریب خفیہ اداروں اور پولیس اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ یہ حملے علاقے میں جبری گمشدگیوں میں اضافے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گذشتہ تین ہفتے کے دوران خفیہ اداروں اور پولیس نے نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور قریبی شہروں میں بڑے پیمانے پر جبری گمشدگیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں اب تک چالیس سے زائد بے گناہ بلوچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔