چمن: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

220
file photo

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس حکام

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مال روڈ فلسطین چوک پر ہوا ہے، جہاں مارکیٹ کے قریب عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ جائے وقوعہ کے قریب ایک شاہراہ سے فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کا ہدف فورسز کی گاڑی ہوسکتی ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی خبر سنتے ہی ایف سی، لیویز اور پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے میں زخمی و ہلاک ہونے والے افراد اور دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔