چمن: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل 

127
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دو مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرحدی شہر چمن کے ٹرنچ روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے فضل محمد نامی شخص کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔

دریں اثناء چمن مسجد روڈ پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مولوی عبدالحکیم کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مقامی انتظامیہ نے علاقے کے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔