چمن: شوہر کے تشدد سے خاتون جانبحق

117

واقعے کے حوالے سے انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں مبینہ طور پر شوہر کے تشدد سے خاتون جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے میں مبینہ طور پرشوہر نے تشدد کر کے اپنی ہی بیوی مسماۃ(ر)بی بی کو قتل کر دیا، جانبحق خاتون کے جسم پر تیز دھار آلے کے نشانات موجود ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

تاہم واقعے کے حوالے سے انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔