پیرس : آگ سے تباہ گرجا گھر کی تعمیر نو کےلئے ایک ارب ڈالر عطیہ جمع

163

فرانس کے تاریخی نوٹرا ڈیم کیتھیڈرل کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب ڈالر جمع گئے، پیر کو لگنے والی آگ نے چرچ کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پیرس کا ساڑھے 8 سو سال قدیم چرچ آگ نوٹرا ڈیم کیتھیڈرل آگ سے تباہ ہوا تو نوٹرا ڈیم چرچ کی بحالی کے لیے دنیا بھر سے لوگ عطیات دینے لگے۔

تاریخی کیتھیڈرل کی تعمیر نو کے لیے اب تک ایک ارب ڈالر کے قریب جمع ہوچکے ہیں، مشہور کمپنیاں ارب پتی تاجر اور عوام بڑھ چڑھ کر فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ ملا رہے ہیں۔

واقعے پر اظہار افسوس کے لیے پیرس میں ہزاروں افراد نے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی، فرانسیسی صدر نے چرچ کی تعمیر نو کے لیے پانچ سال کی ڈیڈ لائن دی ہے۔