پنجگور طلباء کا ڈگری کالج میں بی ایس سی اور بی اے کی کلاسز کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی ڈگری کالج پنجگور میں بی ایس سی اور بی اے کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج پنجگور میں بی ایس سی اور بی اے کی کلاسز کی بندش کے خلاف سینکڑوں طلباء نے احتجاجی ریلی نکال ڈی سی افس تک مارچ کیا احتجاجی ریلی کی قیادت طلباء رہنماء فہدعلی،خلیل نور،نوشاد، ظہیر احمد نے کی ریلی جاوید چوک سے نکل کر ڈی سی افس تک مارچ کیا ریلی جے شرکا نے بی ایس سی اور بی اے کلاسز کی بندش اور تعلیم دشمنی پالیسوں کے خلاف پلے کسرڈ اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کئے ۔
انہوں نے کہا کے پنجگور میں بی اے بی اے سی کلاسسز کی بندش تعلیم دشمنی پر مبنی ہے جس کا مقصد طلباء کیلئے تعلیم کے دروازے بند کرنا ہے بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بی اے بی اے سی کلاسز چل رہے ہیں لیکن ڈگری کالج میں بندش طلباء کے ساتھ ناانصافی ہے آخر میں طلباء اپنے مطالبات مبنی ایک یاد داشت ڈیٹی کمشنر کو پیش کیا ڈپٹی کمشنر پنجگور نے طلباء کے مسائل سن کر انھیں حل کرنے کی یقین دھانی کرائی جس کے بعد طلباء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔