پنجگور میں بی ایل اے کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں فورسز کے 6 اہلکار ہلاک کیئے ۔ بی آر اے

279

قومی آزادی کیلئے ہمارے مشترکہ فوجی کاروائیاں جاری رہینگے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بلوچ ریپبکن آرمی اور بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مشترکہ حملے میں آج صبح پنجگور کے علاقے سبزآپ و سوراپ کے درمیان سی پیک روٹ پر فرنٹیر کور کے دوگاڑیوں پر گھات لگاکر حملہ کردیا، حملے میں فورسز کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دونوں گاڈیاں تباہ ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قومی آزادی کیلئے ہمارے مشترکہ فوجی کاروائیاں جاری رہینگے۔