پنجگور : مسلح افراد کے حملے میں 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع

253

مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے وشبود میں حملہ کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں مسلح افراد نے مہراللہ مہرو نامی شخص کے ٹھکانے پر حملہ کیا ۔

حملے میں اطلاعات کے مطابق 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مسلح افراد ہلاک ہونے والے افراد کا اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق مہراللہ مہرو نامی شخص ریاستی اداروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

تاہم ابھی تک مہراللہ مہرو پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔