سرکاری حکام نے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فورسز کے قافلے کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کے قافلے کو پنجگور کے علاقے سبزآپ میں سی پیک روٹ پر نشانہ بنایا گیا۔ لیویز حکام نے حملے میں فورسز کے دو اہلکاروں کی تصدیق کردی ہے۔
مقامی ذرائع نے ٹی بی پی نمائندے کو بتایا حملے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد مذکورہ علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے مذکورہ علاقوں سی پیک روٹ پر اس سے قبل بھی فورسز کو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا۔