پنجگور حملے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ مہراللہ کے 2 کارندوں کو ہلاک کیا – بی آر اے

366

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات پنجگور کے علاقے وشبود میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندہ مہراللہ مہرو کے ٹھکانے پر حملہ کردیا، سرمچاروں کا اصل ہدف مہراللہ تھا جس نے دوسرے گھر میں گھس کر خواتین کو ڈھال بنایا خواتین اور گھر کے احترام میں اس کو چھوڑ دیا گیا جبکہ حملے میں اس کے دو کارندے ناصر ولد محبوب سکنہ وشبود پنجگور اور مالک سکنہ مشکے کو ہلاک کیا گیا اور ان کے اسلحہ کو سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ریاستی پیرول پر سرگرم عمل مہراللہ سمیت تمام وطن فروش ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں لہٰذا عام عوام ان کی قربت سے دور رہیں۔

انہوں نے مزید کہا وشبود کے رہائشی یوسف اور ازیر کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی کارندوں کو اپنے گھر میں پناہ دینے سے گریز کریں اس سے پہلے بھی ان کو تنبیہ کیا گیا تھا یہ ان کی آخری وارننگ ہے اس کے بعد اگر وہ باز نہ آئے تو ان کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔