پنجگور: بھاڑ لگانے والی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

234

سرحد پر بھاڈ لگانے والے پاکستانی فورسز پر بڑے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ رات نو بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب پاکستانی فورسز متنازعہ اور غیر فطری بارڈر پر بھاڈ لگانے کے عمل میں تیزی سے سر گرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پنچگور میں پروم کے علاقہ بسد کنڈک میں پاکستانی فورس کے چوکی پر دو اطراف سے بی ایم 12 اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا ۔ بی ایم 12 کے لگنے سے قابض فورسز کے خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی جبکہ چوکی پہ موجود بلڈوزر اور ٹرکوں کو سرمچاروں نے راکٹ سے نشانہ بنایا ۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہمارے حملے پاکستان کے غیر فطری کینچے ہوئے بارڈروں اور اندرونِ بلوچستان میں قابض فورسز پر بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے ۔