پشین حادثے میں درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین اور مستونگ میں ٹریفک حادثات میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پشین سرانان میں مسافر بس بے قابو ہوکر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تیس سے زائد موٹر سائیکلوں اور دس گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
آخری اطلاعات تک حادثے میں دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے، انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔
دریں اثنا ضلع مستونگ میں نواب ہوٹل کے قریب مین شاہراہ پر پروبکس کار اور بس میں تصادم کے نتیجے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں شاہراہوں پر حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد زخمی اور متعدد جانبحق ہوچکے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ شاہروں کی خستہ حالی تصور کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب سے ڈرائیوروں کی ٹریفک قوانین پر عمل در آمد نہیں کرنا بھی ان وجوہات میں شامل ہے۔
سماجی حلقوں کی جانب سے حکومتی اداروں کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے جن کے مطابق حکومتی ادارے ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔