پشاور جھڑپ میں ہمارے 6 جنگجو مارے گئے- تحریک طالبان پاکستان

220

 تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ پشاور میں تحریک طالبان پاکستان ایس ٹی ایف فورس اور پاکستانی فورسز  کے درمیان بیس گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہی ۔

 ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز جیلوں سے نکال  کر “مجاہدین”  اور عام عوام کو پولیس مقابلوں میں درجنوں کی تعداد میں مار کر میڈیا پر فوٹو سیشن کیئے جاتے ہیں لیکن جب مقابلہ  جعلی کے بجائے اصلی ہو جائے تو پھر اس وقت پاکستانی  پولیس و سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں بھی دیکھنے والی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیس گھنٹے تک پشاور حیات آباد میں پولیس مقابلہ جاری رہا جسمیں پولیس اور خفیہ ادروں کے اہلکاروں کے ساتھ ہمارے ساتھیوں نے بھرپور  مزاحمت کی اور اس جھڑپ  میں درجنوں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ اس جھڑپ میں تحریک طالبان پاکستان ایس ٹی ایف فورس کے چھ کمانڈوز  بھی مارے گئے ۔