ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی مایوس کن ہے – بلوچ ڈاکٹرز فورم

137
تپ دق کا پھیلاو باعث تشویش ہے تدارک کیا جائے، ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی مایوس کن ہے – بلوچ ڈاکٹرز فورم
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں  ٹی بی (تپ ِدق) کا دوبارہ تیزی سے پھیلنا انتہائی تشویشناک بات ہے۔ ٹی بی جو کہ ایک قابل علاج مرض ہے اور بلوچستان میں تقریباً اس پر قابو پالیا گیا تھا کہ دوبارہ اب بے قابو ہو رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ذریعے سالانہ کروڑوں روپے اس مد میں خرچ کرتی ہے مگر نا تجربہ کار اور کرپٹ پروگرام مینجر کی وجہ سے پروگرام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ٹی بی پروگرام کے موجودہ سربراہ جو کہ اس سے پہلے اسی ادارے میں سیاست، گروپ بندی اور مالی کرپشن کی وجہ سے معطل کردیے گئے تھے اور اس پر مالی بے قاعدگی ثابت ہوگئی تھی اور سرکار باقاعدگی سے اس سے ریکوری کر رہی ہے  حیرت اور افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ  دوبارہ ایک سنیئر انیس گریڈ کے آفیسر کو ہٹا کر اس سترہ گریڈ  کے ملازم کو پروگرام منیجر کے عہدے کا چارج دیا گیا ۔
بی ڈی ایف نے صوبائی وزیر صحت سکریٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ اس جونیئر اور کرپٹ شخص کو فوراََ برطرف کرکے کسی سینیر آفیسر کو تعینات کرکے ٹی بی پروگرام کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔