واشک: ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی

122

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے گورگی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے گورگی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد منظور احمد سکنہ گدر، محمد عظیم سکنہ گدر اور گل خان سکنہ مستونگ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔