واشک و ہرنائی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

251

دونوں واقعات میں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک اور ہرنائی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوفی طاہر ریکی ولد محمد صوالی ریکی موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

دریں اثناء ہرنائی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا گذشتہ رات ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نسیم سکنہ کھوسٹ کو قتل کردیا۔

دونوں واقعات میں ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعات کی محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔