نوشکی: ٹریفک حادثے میں 1 شخص جانبحق، 3 زخمی 

217
زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ 
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی سلطان پاس کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار سلیم اللہ ولد دوست محمد مینگل جانبحق جبکہ تین افراد خلیل احمد، سلیمان اور علی احمد شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال نوشکی منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور شدید زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے ۔