نوشکی و دالبندین سے دو نوجوان اغواء

444

عینی شاہدین کے مطابق سفید رنگ کی ویگو میں سوار مسلح افراد نے ۱۳ سالہ لڑکے کو دالبندین سے اغواء کرلیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دالبندین شہر کے فیصل کالونی سے مسلح افراد نے ۱۳ سالہ سمیر ولد نصراللہ نوتیزئی کو اغواء کرلیا ۔

سمیر کے خاندانی زرائع کے مطابق اغواء کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی اور نہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی ہے ۔

اہل خانہ نے مقامی انتظامیہ سے مغوی بچے کی بازیابی کی اپیل کی ۔

دوسری جانب نوشکی بازار سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسفند یار ولد عبدالکریم کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔