مشکے/ پنجگور: 5 افراد حراست بعد لاپتہ، 1 بازیاب

133

مشکے سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 فراد جبری طور پر لاپتہ جبکہ پنجگور سے لاپتہ شخص بازیاب

بلوچستان کے علاقے مشکے میں تنک کے مقام سے گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت نصیر ولد خان محمد، مشرف ولد نصیر، خان محمد ولد باگی، گلاب ولد سہراب اور رستم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خان محمد انتہائی عمر رسیدہ اور ضعیف شخص ہے۔

دریں اثنا پنجگورسے ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق 10 جنوری 2019 پنجگور کے علاقے سےفوجی آپریشن کے دوران حراست بعد لاپتہ ہونے والا امیت ولد یار جان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔