مستونگ: ٹریفک حادثے میں 11 افراد جانبحق، 9 زخمی

165

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جانبحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ لک پاس کے قریب مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے میں مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔