مستونگ حادثہ، جانبحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

150

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے میں جانبحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ جانبحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مستونگ ٹریفک حادثے میں جانبحق افراد کی لاشیں آج حب ایدھی پہنچائی جائیں گی، جس کے بعد میتوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں صبح 7 بجے کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے پہنچائی جائیں گی۔ جانبحق افراد کی میتیں غسل و کفن کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بارش کے باعث پھسلن سے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اندوہناک حادثے میں چار بچوں سمیت 14 افراد جانبحق جبکہ پندرہ زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے تمام افراد اپنے رشتہ دار کے جنازے پر جا رہے تھے۔