محکمہ تعلیم بلوچستان نے 268 اساتذہ کو معطل کردیئے

295

محکمہ تعلیم بلوچستان نے 268 اساتذہ کو معطل کردیئے جبکہ غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی پر 11 ڈی ڈی اوز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں ۔ سیکرٹری تعلیم

بلوچستان کا محکمہ تعلیم غیر حاضر اساتذہ کے خلاف حرکت میں آگیا، محکمے نے دو روز کے دوران صوبے کے چھ اضلاع کے 268 اساتذہ کو طویل غیر حاضری ہونے پر معطل کردیا۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان طیب لہڑی نے بتایا کہ معطل کئے گئے اساتذہ میں کوہلو کے 64، ڈیرہ بگٹی کے 28، جعفرآباد کے 33 اور ضلع کچھی کے 13 اساتذہ شامل ہیں جبکہ غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی پر 11 ڈی ڈی اوز آفیسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ضلع دکی میں 153 سرکاری اسکول بند ہونے کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی کوئٹہ اور واشک کے 130 اساتذہ طویل عرصے سے غیر حاضری پر معطل کیئے گئے تھے جبکہ 10 ڈی ڈی اوز کو اس ضمن میں نوٹسز جاری کیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: لورالائی میں اسکول طالبات نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر صوبے کے چھ اضلاع کے 268 اساتذہ کو طویل غیر حاضری پر معطل کردیا جبکہ ان غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہیں دینے پر 21 افیسران کو شو کاز نوٹسز جاری کردئیے گئے۔