لاپتہ بلوچ آرٹسٹ و شاعر تاحال بازیاب نہ ہو سکا

169

بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کے علاوہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ ادیب،شاعر، گلوکار، صحافی سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افرادکو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق تین جولائی 2015 کو گوادر سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا بلوچ آرٹسٹ و شاعر عظیم دوست ولد دوست محمد تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔

 لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ عظیم دوست کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے  ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق انہوں نے  لاپتہ شاعر کی کیس صوبائی حکومت کے پاس جمع کردی ہے ۔