دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کررہی ہے۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا قلات میں فوج کی بڑی تعداد جمع ہورہی ہے، گن شپ ہیلی بھی کاپٹر شہر پہنچ چکے ہیں جبکہ قلات بازار و گرد نواح میں زمینی فوج نے ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کا قلات آرمی کیمپ آمد سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تاہم حکومتی ذرائع اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یاد رہے قلات کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی جاچکی ہے۔ بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق فوجی آپریشنوں کے دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور پہلے سے گرفتار قیدیوں کو قتل کرکے انھیں مزاحمت کار ظاہر کیا جاتا ہے ۔