فیشن شو کے دوران ماڈل اسٹیج پہ گر کر ہلاک

217

برازیل کے ایک ماڈل  ساؤ پالو فیشن ویک کے آخری دن کیٹ واک کے دوران اچانک فوت ہو گئے۔

چھبیس  سالہ ٹیلزسورے ہفتے کو اسکشا شو کے دوران رن وے چھوڑنے کے لیے مڑے تو نیچے گر گئے۔

طبی عملے نے انہیں سٹیج پر مدد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی موت کا اعلان کیا گیا۔

فیشن شو کے منتظمین نے ان کے اچانک فوت ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

منتظمین کے جاری بیان میں کہا گیا: ’SPFW کو ابھی ابھی ماڈل ٹیلز کی موت کی خبر ہوئی ہے، جو اچانک اوشکا شو کے دوران گر گئے تھے‘۔

روزنامہ فولہا ڈی ایس پاؤلو نے اپنی رپورٹ میں کہا ٹیلز اپنے جوتے کے تسموں سے الجھ کر نیچے گرے۔ روزنامے کے مطابق، شو کے حاضرین پہلے پہل ان کے گرنے کو پرفارمنس کا حصہ سمجھتے رہے۔

فیشن برانڈ اوشکا نے انسٹا گرام پر کہا کہ اس کی پوری ٹیم کو ٹیلز کی اچانک موت  سے شدید دھچکا پہنچا۔

فیشن ویک کے منتظمین نے ٹیلزکی یاد میں اپنے انسٹاگرام پرایک یادگاری پوسٹ کی، جس کا انگریزی ترجمہ کچھ یوں ہے ’دعا ہے کہ خدا آپ کا کھلے بازوؤں سے استقبال کرے۔ زندگی کیٹ واک کی طرح ہے، جس سے ہم گزر رہے ہیں۔ بہت افسوس ہوا‘۔

ٹیلز کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے انسٹاگرام پوسٹ پر کہا کہ انہوں نے کبھی اپنی صحت سے متعلق شکایت نہیں کی، وہ سبزی خور تھے۔