فیس بک نے خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی

149

فیس بک کو دنیا بھر میں روزانہ ڈیڑھ ارب کے قریب افراد استعمال کرتے ہیں مگر ان میں سے بیشتر کو اس مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں آنے والی ایک بڑی تبدیلی کا علم نہیں ہوسکا۔

فیس بک نے خاموشی سے اپنے اہم ترین فیچر میں تبدیلی کردی مگر کروڑوں افراد کو اس کا علم بھی نہیں ہوسکا حالانکہ یہ تبدیلی ان کی آنکھوں کے سامنے ہے۔

اگر آپ کو بھی علم نہیں ہوا تو اپنے ماﺅس ایرو کو لائیک بٹن پر رکھیں

فیس بک نے اپنے لائیک بٹن یا ری ایکشنز کو تھری ڈی ایموجیز سے بدل دیا ہے، ان کی رنگت اور اینیمیشن کو بہتر کیا گیا ہے۔

یہ تبدیلی گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی سافٹ وئیر انجنیئر جین مین چون وونگ نے ایک ٹوئیٹ میں بتائی تھی۔

مگر اب کمپنی نے اس پر عملدرآمد کردیا ہے اور اس طرح اپنے لائیک بٹن کو لگ بھگ ساڑھے 3 سال بعد پھر بدل دیا ہے۔