سیندک ملازمین کے جائز مطالبات کےلئے ہونے والے احتجاج کا بھرپور ساتھ دیں گے – بی این پی

100

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سیندک پروجیکٹ کے مظلوم و محکوم ملازمین کے جمہوری مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ہر جائز جمہوری مطالبات کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے  ہیں اور اپنے مزدوروں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ہر احتجاج اور ان کے حقوق کے لیے ساتھ دے گی ۔

ترجمان نے کہا دنیا کے دسویں بڑے سیندک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ کے ملازمین کا اپنی تنخواہ کی بڑھوتری صحت کی سہولیات اور بونس کی فراہمی و دیگر مزدور مسائل کے حل کے لیے احتجاج ایم سی سی کمپنی اور مقامی مینیجمنٹ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے سیندک پروجیکٹ کو ملازمین کے لیے بیگار خانہ بنادیاگیا ہے جہاں کھانے کے بدلے ملازمین سے کام لیا جارہا ہے اور صاف پانی کی عدم فراہمی سے کئی ملازمین جگر گردوں کی بیماری ہیموگلوبن کی کمی اور ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ لیبر قوانین کے خلاف ملازمین سے کام لیے جانے کے ساتھ ساتھ مزدوں کی تنخواہ انتہائی کم ہے اور کئی ملازمین جو ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں جن کی مستقلی میں ایچ آر برانچ اور ایڈمنسٹریشن رکاوٹ بنی ہوئی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ملازمین کے احتجاج اور ملازمین کی آپس میں یکجہتی اور اتحاد کو خوش آئند قراد دیتے ہوئے کہ کہا ایم سی سی پروجیکٹ میں ملازمین کا استحصال کے خلاف عملی طور پر سامنے  نہایت خوش آئند عمل ہے اور ملازمین و مزدور متجد ہوکر جدوجہد کریں بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی مزدوروں کے ساتھ ان کے حقوق کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر جمہوری احتجاج میں ان کا ساتھ دے گی ترجمان نے کہا کہ ایم سی سی مینجمنٹ اپنا رویہ مزدوروں کے ساتھ درست رکھے بلوچستان نیشنل پارٹی بحثیت قومی جماعت و مزدور دوست جماعت کے سیندک پروجیکٹ کے مزدوروں کے ساتھ ہر فورم پر ساتھ دے گا اور استحصالی کمپنی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرے گی ۔