سوراب: بی ایس او کا کالج مسائل کے حوالے سے احتجاج

183

سوراب کے تمام تعلیمی ادارے بلخصوص انٹر کالج سوراب مختلف مسائل کا شکار ہیں – مقررین

سوراب انٹر کالج کو ڈگری کالج کے درجہ دلانے کے لئے بی ایس او سوراب زون کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ سوراب انٹر کالج کے سامنے منعقد ہوا، مظاہرے میں شہری ایکشن کمیٹی سوراب کے سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء کے کثیر تعداد نے شرکت  کی ۔مظاہرین نے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف اور مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔

اس موقعے پر بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ، سوراب شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین منیرآزاد بلوچ، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی ممبر حفیظ بلوچ اور الطاف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید صدی میں بھی بلوچ نوجوان تعلیم جیسے بنیادی سہولت کے لئے بھی سراپا احتجاج ہے سوراب کے تمام تعلیمی ادارے بلخصوص انٹر کالج سوراب مختلف مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی ایمرجنسی اور اصلاحات کے نعرے تو لگا رہی ہے لیکن عملی طور پر تعلیمی ادارے اساتذہ کے کمی سہولیات کی فقدان اور دیگر مسائل کی وجہ سے مکمل طور پر مفلوج ہوچکے ہیں انٹر کالج سوراب کی عمارت گذشتہ 18 سالوں سے زیر تعمیر ہے لیکن تاحال کالج کو نہ عمارت میں شفٹ کی گئی نہ ہی کالج کو ڈگری کا درجہ دینے کے لئے کوئی اقدامات کئے گئے۔

مقررین نے کہا جلد از جلد کالج کے مسائل حل نہیں کیے گئے تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔