سندھ : ٹھٹھہ میں ریلوے اسٹیشن سے بم برآمد، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

138

 سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  پولیس نے ریلوے ٹریک سے بم برآمد کر لیا۔ جنگ شاہی میں بم ڈسپوذل اسکواڈ نہ ہونے پر حیدر آباد سے بی ڈی ایس کوطلب کرلیا گیا۔

ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کو ریلوے ٹریک پر بم کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں ، چیک کرنے پر ایک بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنانے کے لیے فوری طور پر حیدرآباد سے بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی اور لاہور ، راولپنڈی سے کراچی آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

۔