سندھ : جامشورو میں سندھی سیاسی کارکن کے گھر پر فورسز کا چھاپہ

187

دوران چھاپہ خاندانی زرائع نے دعوی کیا کہ فورسز نے خواتین و بچوں پر تشدد کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے سندھ کے علاقے کوٹڑی جامشورو میں جسقم (آریسر) کے سابق پریس سیکریٹری معشوق قمبرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی کے دوران خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

سندھ کے سیاسی حلقوں اور انسانی حقوق سے وابستہ  لوگوں نے سنیئر سیاسی کارکن کے گھر پر فورسز کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیاسی کارکنوں کے  خاندان والوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوں کا گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔