سرکاری مواصلاتی منصوبے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

425

منصوبے کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر عسکری سامان کو سرمچاروں نے ضبط کیئے – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے دُکی اور پُڑ کے درمیانی علاقے سورو کے مقام پر قابضہ گیر پاکستان کے مواصلاتی منصوبے پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا اور مشینری کو نظر آتش کرکے خاکستر کیا۔

ترجمان نے کہا کہ منصوبے کی حفاظت پر معمور لیویز کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے گرفتار کیا، اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر عسکری سامان سرمچاروں نے ضبط کیئے جبکہ بلوچ ہونے کی وجہ سے بعد میں لیویز اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔

ایکسویٹر مشین کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی – اسسٹنٹ کمشنر

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ عوام کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ سرکاری تنصیبات، سرکاری فورسز، ڈیتھ اسکواڈ اور سرکاری تعمیراتی کاموں سے دُور رہیں سرمچار ان پر کبھی بھی حملہ کرسکتے ہیں اور ہمارے حملے بلوچستان کی آذادی تک جاری رہئینگے۔

دریں اثنا حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نے کہا ہے کہ 15 سے 18 مسلح افراد نے زیر تعمیر مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیا جبکہ وہاں پر موجود ایکسویٹر مشین کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے باعث ایکسویٹر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

 

انہوں نے بتایا شواہد اکھٹے کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔