سرنڈر کردہ شخص کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

171

فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ شہید ہوا جسے قومی شہید کا درجہ دیتے ہیں – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام پر سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار اپریل کو سرمچاروں نے تربت سے کولواہ جانے والی وین سے سولو عرف رگو ساکن سگک کولواہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی کوشش کی اور ساتھ وین کے مسافروں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور گرفتاری میں رکاوٹ بنے۔ اسی دوران سرمچاروں نے سولو عرف رگو پر فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہوئے۔ فائرنگ سے ایک بچہ شہید ہوا ہے جس کا ہمیں نہایت دکھ ہے اور اس بچے کے خاندان سے دلی ہمدردی اور ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یہ بچہ ایک قومی شہید ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ سولو عرف رگو بی ایل ایف کاایک سابقہ سرمچار تھا مگر وہ قابض دشمن پاکستان کے سامنے سرنڈر کر چکا تھا۔ سرنڈر کرکے تنظیمی رازوں کو دشمن تک پہنچانے والے قومی مجرم ہیں اور وہ اسی سزا کا مستحق ہیں۔ عام لوگوں سے ایک دفعہ پھر اپیل ہے کہ وہ ایسے افراد سے دور رہیں جو بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستان جیسی ریاست دہشت گرد ریاست کا ساتھ دیتے ہیں۔ ہماری پالیسی ہی عام بلوچوں کا دفاع اور ان کی حفاظت کرنا ہے تو انہیں بھی ایسے لوگوں کو نہ صرف بچانے سے گریز کرنا چاہیئے بلکہ ان سے دور رہنا چاہیئے کیونکہ سرمچار ان کو کہیں بھی سے گرفتار یا کہیں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔