سبی: گھر پر دستی بم حملہ

271

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی نمائندے کو بتایا سبی کے علاقے ست ملاک میں لوڑی روڈ کے قریب ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

حملے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔